بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں غير ملكی سفراء اور نمائندوں نے شركت كی۔ جشن كی اس تقريب كے آغاز میں ہندوستان اور ايران كے قومی ترانے پڑھے گئے اس كے بعد ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير " نبی زادہ" نے ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے شركاء كو مبارك باد پيش كی۔ ياد رہے كہ جشن كی اس تقريب میں غير ملكی سفيروں اور نمائندوں اور حكومت ہندوستان كے سركاری نمائندوں نے ايران كے اسلامی انقلاب كی سالگرہ پر ايرانی سفير اور تقريب میں موجود ايرانی حكومتی عہدہ داروں كو گلدستے پيش كر كے انہیں مبارك باد پيش كی۔
362540