آئندہ چند دنوں میں ۹۰ لاكھ زائرين كربلا میں داخل ہوں گے: گورنر كربلا

IQNA

آئندہ چند دنوں میں ۹۰ لاكھ زائرين كربلا میں داخل ہوں گے: گورنر كربلا

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: كربلا كے گورنر نے كہا كہ چہلم سيدالشہداء (ع) كی مناسبت سے آئندہ چند دنوں میں ۹۰ لاكھ زائرين كربلا میں وارد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے خيمہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے " عقيل الخزعلی" نے كہا ہے كہ چہلم سيدالشہداء (ع) كی مناسبت سے ۹۰لاكھ زائرين كربلا پہنچیں گے اور آئندہ سوموار كو كربلا میں زائرين كا جم غفير ہو گا۔ زائرين كے نقل و انتقال كے لیے عراق كی وزارت مواصلات نے ۲۴۰۰بسیں مختص كی ہیں۔ كربلا كے گورنر نےكہا ہے كہ كربلا سے زائرين كی واپسی كے لیے كثير تعداد میں عراقی فوجی بھی اپنی خدمات پيش كریں گے۔
363006