بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے قدس پريس كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن میں اس اسلامی روزنامہ كی اشاعت سے معلوم ہوتا ہے كہ حكومت اردن كےاسلامی تحريكوں اور بالخصوص جماعت اخوان المسلمين سے بڑے اچھے روابط ہیں۔ اس روزنامہ كے چيف ایڈیٹر " عاطف الجولائی" نے كہا ہے كہ یہ روزنامہ ان مشكلات كو بيان كرے گا كہ جن كے بيان سے اكثر اخبارات غافل ہیں۔ الجولائی نے مزيد كہا كہ روزنامہ السبيل عراق،افغانستان اور فلسطين پر قبضے جيسے مسائل میں خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔
363018