قطر میں " آمريكا اور دنيائے اسلام" كے عنوان پر چھٹا عالمی اجلاس

IQNA

قطر میں " آمريكا اور دنيائے اسلام" كے عنوان پر چھٹا عالمی اجلاس

بين الاقوامی گروپ: قطر كےدارالحكومت دوحہ میں "آمريكا اور دنيائے اسلام" كے عنوان سے چھٹا عالمی اجلاس شروع ہو گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ " Peninsula" نے لكھا ہے كہ اس تين روزہ اجلاس میں سياسی، اقتصادی اور میڈيا سے متعلق شخصيات شركت كر رہی ہیں اور اس اجلاس میں دنيائے اسلام اور آمريكا كے درميان بنيادی مشكلات اور مسائل كا جائزہ ليا جائےگا۔ اس اجلاس میں پہلی بار ۳۰ سال سے كم عمر كے جوانوں كی مشكلات كو زير بحث لايا جائے گا جو مسلمانوں كی ۶۰فيصد آبادی پر مشتمل ہیں۔ دنيائے اسلام كے ثقافتی مسائل، عرب اوراسرائيل جنگیں، عالمی اقتصادی بحران، انرجی كا مسئلہ اورعلم محور معاشروں كی توسيع وغيرہ ايسے دوسرے عناوين ہیں جن پر اس اجلاس میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
363723