دنيائے اسلام كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے اجتہاد كی ضرورت

IQNA

دنيائے اسلام كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے اجتہاد كی ضرورت

بين الاقوامی گروپ: يمن كے دارالحكومت صنعا میں منعقد كی جانے والی عالمی كانفرنس جس كا موضوع" فكر اسلامی میں جدت، اہداف اور ضوابط" تھا اس كے شركاء نے ايك مشتركہ بيانیہ میں كہا ہے كہ دنيائے اسلام كو درپيش چينلجز كا مقابلہ كرنے كے لیے مسئلہ اجتہاد پر توجہ كرنا انتہائی ضروری ہے۔ بين الاقوامی
قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبانیٹ" نے كہا ہے كہ اس عالمی كانفرنس كے افتتاحی بيان میں اعتدال، اسلامی ميانہ روی، شدت پسندی اور غلو سےپرہيز اور دنيا كی تہذيبوں سے درست انداز میں استفادہ پر تاكيد كی گئی ہے اور كہا گيا ہے كہ اسلامی تحقيقات میں توسيع كے لیے ضروری ہے كہ مسئلہ اجتہاد پر توجہ دی جائے، بالخصوص فقہ و اصول وغيرہ میں اجتہاد كی بہت زيادہ ضرورت ہے۔ اس كانفرنس میں دنيائے اسلام كے ۱۰۰ سے زائد نامور دانشوروں اور محققين نے شركت كی اور اس بات پر زور ديا ہے كہ دنيائے اسلام كے تعليمی ادارے قرآنی اور اسلامی تحقيقات پر زيادہ توجہ دیں اور عصر حاضر كے تقاضوں كےمطابق كتب تحرير كریں جو اسلامی اصولوں كے عين مطابق ہوں۔ شركاء نے اسلام كی علمی ميراث كے احياء پر بھی خصوصی توجہ دينے پر تاكيد كی اور كہا كہ عربی زبان اسلامی تہذيب كی زبان ہے جس كی تقويت كے لیے كام ہونا چاہیے۔
363857