بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق تركی كے صدر عبداللہ گل نےٹی وی چينل العربیہ سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ فلسطينيوں كا اختلاف فلسطين كے مفاد میں نہیں ہے اور فلسطينی چند گروہوں میں تقسيم ہو كر اپنے موقف كا دفاع نہیں كر سكتے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حكومت تركی تمام فلسطينی گروہوں كو ايك نظر سےديكھتی ہے اور ايك گروہ كی حمايت میں دوسرے گروہ كی مخالفت نہیں كرتی۔ تركی كی حكومت فلسطينيوں كو آپس میں اتحاد كی دعوت ديتی ہے اور كسی خاص گروہ كی حمايت نہیں كرتی۔
363498