ہندوستان میں چہلم سيدالشہداء كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں چہلم سيدالشہداء كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: ۱۶ فروری ۲۰۰۹ء كو نيودہلی میں چہلم سيدالشہداء منايا گيا جس میں ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كےسفير " سيد مہدی نبی زادہ" اور اس ملك میں ايرانی قونصل خانہ كے انچارج " كريم نجفی" نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ہندوستان میں ايرانی قونصل خانہ كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ چہلم كے اس پروگرام میں ہندوستان میں ايرانی اداروں كے انچارج ، طلباء اور ہندوستان میں ايرانيوں اور افغانيوں نے شركت كی اس پروگرام كے آغاز میں زيارت عاشورا كا ورد كيا گيا اس كے بعد ہندوستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كے نمائندہ " حجت الاسلام مہدوی" نے اربعين كے دن زيارت اربعين كی قرائت كی اہميت كےموضوع پر مجلس سےخطاب كيا۔ مجلس كے بعد شركاء نےماتم و نوحہ خوانی كی۔
364966