قرآن كريم امت مسلمہ كی وحدت كا سرچشمہ ہے

IQNA

قرآن كريم امت مسلمہ كی وحدت كا سرچشمہ ہے

سماجی گروپ: قرآن كريم امت مسلمہ كےاختلافات مٹانے اور سعادت انسانی كی كنجی ہے اور پوری امت مسلمہ قرآن سےتمسك كر كے اتحاد ويكجہتی كو فروغ دےسكتی ہے۔
پاكستانی يونيورسٹی كے پروفيسر او راہل سنت كے معروف دانشور احسان اوغلو نے دارالحديث انسٹیٹيوٹ كا دورہ كيا ۔ انھوں نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی سے بات چيت كرتےہوئے كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ كی حديث كےميدان میں بہت ہی نماياں كاركردگی بالخصوص اہلسنت كےاحاديث كےمصادر پر تحقيقی كام قابل تحسين ہے۔ انھوں نے علم رجال كے ميدان میں ہونے والی تحقيقات كا ذكر كرتےہوئے كہا كہ اس ميدان میں انتہائی اچھی تحقيقات انجام دی گئی ہیں جو محققين كے لیے بہت مفيد واقع ہوں گی۔ انھوں نے حديث كے عنوان پر پاكستان میں ہونے والے تحقيقی كاموں كو بھی بہت ہی تسلی بخش قرار ديا اور كہا كہ دنيا كےمسلمانوں كےدرميان علوم قرآن كے حوالے سے كوئی اختلاف نہیں پايا جاتا اور زيادہ تر اختلافات كا سرچشمہ ضعيف احاديث ہیں۔ انھوں نے اس انسٹیٹيوٹ كے دورہ كو انتہائی اچھا قرار ديتےہوئے كہا كہ اس حوالے سے ہمارے درميان علمی معلومات كو تبادلہ ضروری ہے۔ ياد رہے كہ چند روز پہلے پاكستان كے پروفيسرز ، دانشوروں اور قومی اسمبلی كے ممبر حضرات پر مشتمل ايك اعلی سطحی وفد نے ايران كا دورہ كيا ہے۔
364641