لاريجانی: فلسطين كےموضوع پر اسلامی ممالك كی پارليمانی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

لاريجانی: فلسطين كےموضوع پر اسلامی ممالك كی پارليمانی كانفرنس كا انعقاد

سياسی گروپ: ايرانی پارليمنٹ كےاسپيكر نے سوڈان او رنائيجيريا كے اسپيكر سےٹيليفون پر رابطہ كيا اور انہیں تہران میں فلسطين كےعنوان پر ہونےوالی اسلامی ممالك كی پارليمانی كانفرنس سےآگاہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كےاسپيكر علی لاريجانی نے ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مشرق وسطی اور فلسطينيوں كی صورت حال كو انتہائی حساس قرار ديتے ہوئے كہا كہ مسلم ممالك كے لیے یہ موضوع انتہائی اہميت كا حامل ہے اور انھوں نے تہران میں عنقريب فلسطين كے عنوان پر ہونے والی اسلامی ممالك كی پارليمانی كانفرنس كا ذكر كيا جس میں عالمی اور علاقائی نامور سياسی شخصيات شركت كریں گی انھوں نے پريس كانفرنس میں كچھ مسلم ممالك كے اسپيكرز كو اس كانفرنس میں شركت كی دعوت دينے كےحوالے سے بھی گفتگو كی جس میں انھوں نے سوڈان، نائيجيريا كا ذكر كيا۔
364371