بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے خيمہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر مكہ، عرفات اور منٰی كے درميان ريل پٹڑی بچھانے كا كام ايك چينی كمپنی كے حوالے كر ديا گيا ہے۔ اس منصوبے پر ايك ارب ۸ كروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور چين كی یہ كمپنی اسے دوسال میں مكمل كرے گی۔ اس ريل پٹڑی كے ذريعے حجاج كرام كو مكہ سےعرفات اور منٰی منتقل كيا جائے گا۔ یہ كمپنی مكہ اور مدينہ كے درميان بھی ايك ريل پٹڑی بچھائے گی جس كے ذريعے مكہ اور مدينہ كے درميان مسافت صرف آدھے گھنٹے میں طے ہو گی۔
363232