بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آذربائيجان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير سفارت ايران كے كاركن آذربائيجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور آذربائيجان میں ايرانی اداروں كے نمائندوں نے آذربائيجانيوں كے ساتھ مل كر چہلم سيدالشہداء منايا اور عزاداری اور سينہ زنی میں شركت كر كے امام حسين (ع) سےاپنی عقيدت كا اظہار كيا۔ جمہوریہ آذربائيجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمين " علی اكبر اجاق نژاد" نے چہلم سيدالشہداء كی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے امام حسين (ع) كی زندگی كو تمام بشريت كے لیے بھترين نمونہ قرار ديا۔ آذربائيجان میں ايرانی قونصل خانہ كے انچارج نے چہلم ابوعبداللہ الحسين(ع) كی مناسبت سے تقرير كرتے ہوئے كہا كہ امام حسين(ع) نے بشريت كو قربانی ، بزرگی اور شہادت كا درس ديا اور واقعہ عاشورا ہميشہ زندہ و جاويد ہے اور كبھی فراموش نہیں كيا جا سكتا۔
365057