بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Thaipr" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تھائی ائيرلائن نے اعلان كيا ہے كہ یہ اقدام مسلمان مسافرين كے مسلسل اصرار پر كيا گيا ہے۔ تھائی ائيرلائن كے ذرائع نے خبردی ہے كہ تھائی لينڈ كے بين الاقوامی ائيرپورٹ میں حلال خوراك عليحدہ تيار كی جاتی ہے اور گوشت كی فراہمی سے ليكر اس كی تياری تك تمام امور اسلامی احكام كے مطابق طے پاتے ہیں۔ ياد رہے كہ تھائی ائيرلائن كی متحدہ عرب امارات ، پاكستان، ملائيشيا، انڈونيشيا،عمان،برونائی اور بنگلاديش كے سفر كے لیے متعدد پرواز یں ہیں۔
365301