بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بوسنيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دعائیہ تقريب كا اہتمام بوسنيا میں مقيم فلسطينيوں كی انجمن اور فلسطين كے سفارت خانے كے باہمی تعاون سے كيا تھا اور دعائیہ تقريب میں ۱۰ ہزار سے زائد بوسنيائی مسلمانوں نے شركت كی ہے۔ سرائيوو میں فلسطين كے سفير نے اس دعائیہ تقريب میں شركت كی اور غزہ كے مظلوموں كی حمايت پر بوسنيا كے مسلمانوں كا شكریہ ادا كيا۔ دو گھنٹے كی اس دعائیہ تقريب میں اسرائيلی جرائم كی تصاوير بھی دكھائی گئیں۔
365482