غزہ میں۹۰ مساجد كی تعمير نو كی ضرورت ہے

IQNA

غزہ میں۹۰ مساجد كی تعمير نو كی ضرورت ہے

سياسی وسماجی گروپ: غزہ میں ۹۰ مساجد اور منہدم شدہ گھروں كی تعمير نو كی ضرورت۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اصفہان كےگورنر " مرتضی بختياری" نے كہا كہ اصفہان میں غزہ كی تعمير نو كےسلسلے ۱۲ فروری ۲۰۰۹ء سے ليكر ۲۰ فروری ۲۰۰۹ء تك ايك ہفتہ تعمير نو غزہ" منايا جا رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ غزہ میں منہدم شدہ ۹۰ مساجد اور گھروں كی تعمير نو كی ضرورت ہے اور تمام مسلمانوں كی غزہ كی تعمير نو میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ جناب بختياری نے كہا كہ گزشتہ ہفتے كے دوران صوبہ اصفہان كے تمام شہروں سے غزہ كی تعمير نو كے لیے امداد جمع كی جاتی رہی۔
365965