جوانوں كو گمراہ كرنے كے لیے استكبار عالم كی سرمایہ كاری رائيگان گئی ہے

IQNA

جوانوں كو گمراہ كرنے كے لیے استكبار عالم كی سرمایہ كاری رائيگان گئی ہے

اعزازی گروپ/ حسين اميری: گناباد كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ ايرانی جوانوں كو گمراہ كرنے كے لیے استكبار عالم كی سرمایہ كاری غارت ہو گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كےاعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كےمطابق امام جمعہ گناباد حجت الاسلام "حسن صادقی نسب" نےگناباد میں علماء كےايك اجتماع میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد ابتداء ہی سے استكبار عالم كی كوشش رہی ہے كہ وہ ايران كی نئی نسل كو انقلاب اور اسلام سے دور كرے ليكن اسلام اور قرآن كی بركت سے انہیں اس مقصد میں كاميابی نہیں ہوئی۔ انھوں نےمزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی ايران كی رہنمائی میں ايرانی جوانوں نے علمی ميدانوں میں بہت زيادہ ترقی كی ہے۔
365531