كويت میں اسلام اورعيسائی روابط كونسل كی باقاعدہ تاسيس

IQNA

كويت میں اسلام اورعيسائی روابط كونسل كی باقاعدہ تاسيس

فكرونظر گروپ: كويت میں اسلام اورعيسائی روابط كونسل كی تاسيس كا سركاری طور پر اعلان كر ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كہا ہے كہ اس تقريب میں عيسائی برادری كی برجستہ شخصيات اور شيعہ و سنی علماء نے شركت كی ہے۔ كويت میں مسجد امام علی ؑ كے امام جماعت سيد محمد باقرؑ موسوی مہدی نے اسلام اور فقہای اسلام كے نقطہ نظر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے "شيخ مفيد" اور " آيت اللہ سيستانی" آيت اللہ خامنہ ای اور بعض مراجع تقليد نے دوسرے آسمانی اديان كے پيروكاروں بالخصوص عيسائيت سےاچھے روابط پر تاكيد كی ہے اور كہا ہے كہ اسلام آسمانی اديان كے احترام كا قائل ہے اور شرك كے مقابلے میں اديان توحيدی كےپيروكاروں كو وحدت و اتحاد كی دعوت ديتا ہے۔
365536