عماد مغنیہ نے صیہونيوں كو ذليل كر كے ركھ ديا

IQNA

عماد مغنیہ نے صیہونيوں كو ذليل كر كے ركھ ديا

اعزازی خبرنگار مريم كيانی: شہيد عمار مغنیہ كی ياد میں ايك تقريب منعقد كی گئی جس میں شہيد عماد مغنیہ كو خراج عقيدت پيش كيا گيا اور كہا گيا كہ عماد مغنیہ نے صیہونيوں كو ذليل كر كے ركھ ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ مدرسہ علمیہ معصومیہ كے طلباء نے شہيد عماد مغنیہ كی ياد منائی جس میں سيد حسام حمود نے خطاب كرتے ہوئے عماد مغنیہ كی شخصيت پر روشنی ڈالی اور مرد عمل اور عظيم كمانڈر قرار ديا ہے ۔ انھوں نے كہا كہ عماد مغنیہ كمزور لوگوں كو اپنا بھائی سمجھتے تھے اور ان كی آواز كو دل و جان سے سنتے تھے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عماد مغنیہ كی والدہ نے اپنے سب بچوں كو راہ خدا میں قربان كر ديا ہے اور جب انہیں ان كے آخری بیٹے كی شہادت كی خبر دی گئی تو انھوں نے كہا كہ مجھے افسوس ہے كہ اس كے بعد ميرا كوئی بیٹا نہیں جسے میں راہ خدا میں قربان كروں جب عماد مغنیہ كے والد سے سوال كيا گيا تو انھوں نے كہا كہ جب تك آپ مجھ سے دوسرے شہداء كے بارے میں نہیں پوچھیں گے اس وقت تك میں اپنے بیٹے كے بارے میں كچھ نہیں بتاؤ ں گا كيونكہ وہ سب ميرے بیٹے ہیں اور میں خودكو ان سب كا والدسمجھتا ہوں۔
366280