ذرائع ابلاغ كو چاہیے كہ وہ اسلام كی حقيقی تصوير پيش كریں

IQNA

ذرائع ابلاغ كو چاہیے كہ وہ اسلام كی حقيقی تصوير پيش كریں

بين الاقوامی گروپ: اسلامی دنيا كے ذرائع ابلاغ كو چاہیے كہ وہ اسلام كی حقيقی تصوير دنيا كے سامنے پيش كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " The News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان كے وزير اعظم " سيد يوسف رضا گيلانی"نے ۲۰ فروری۲۰۰۹ء كو ملائيشيا كےمیڈيا سےگفتگو كرتےہوئے كہا كہ مسلم ممالك كےدرميان اقتصادی روابط كو كوريج دينا ہی دنيائے اسلام كےذرائع ابلاغ كی ذمہ داری ہے ۔ سيد يوسف رضا گيلانی نے پاكستانی میڈيا كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ پاكستانی حكومت كوشش كر رہی ہے كہ پاكستانی میڈيا آزاد ہو اور بيرونی دباؤ كے زير اثر كام نہ كرے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مختلف اديان كےدرميان دوستی كی فضا تب قائم ہو سكتی ہے جب مختلف اديان كے پيروكار ذرائع ابلاغ كے ذريعے ايك دوسرے سے آشنا ہوں گے۔
367395