افغانستان كے صوبہ بلخ میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

افغانستان كے صوبہ بلخ میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

سماجی گروپ: ۲۱فروری ۲۰۰۹ء كو افغانستان میں صوبہ بلخ كے " شفا" نامی علوم قرآنی انسٹیٹيوٹ كے قرآن سنٹرز میں مفاہيم و معانی قرآن كی كلاسوں كاآغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر مزار شريف میں منعقدہ كلاسوں میں ۱۸۰ لڑكياں اور ۱۲۰ لڑكے شركت كر رہے ہیں۔ یہ كلاسیں ہر روز اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوتی ہیں اور حجت الاسلام" رضائی سرپلی" ان كلاسوں كے ناظر ہیں۔ ياد رہے كہ صوبہ بلخ میں شفا نامی علوم قرآنی انسٹیٹيوٹ اس علاقے میں قرآنی سرگرميوں كی پشت پناہی كر رہاہے۔
366847