حزب اللہ نے پاكستان میں ايك شيعہ عالم دين كے قتل كی مذمت كی

IQNA

حزب اللہ نے پاكستان میں ايك شيعہ عالم دين كے قتل كی مذمت كی

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نے پاكستان میں ايك شيعہ عالم دين كے قتل اور اس كی تشيع جنازہ میں خود كش حملے كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق حزب اللہ لبنان نے ۲۰فروری ۲۰۰۹ء كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں ذكر كيا گيا ہے كہ اس قسم كے وحشيانہ حملے اسرائيل اور اس كےاتحاد امريكہ كےمفاد میں ہیں۔ حزب اللہ نے اس بيانیے میں تمام مسلمانوں سے درخواست كی ہے كہ وہ اس قسم كی سازشوں سے آگاہ رہیں جن كا مقصد مسلمانوں كےدرميان تفرقہ ايجاد كرنا ہے۔ حزب اللہ نےپاكستانی حكمرانوں سے بھی درخواست كی ہے كہ وہ دہشت گردی میں ملوث افراد كو گرفتار كر كے انہیں قرار واقعی سزاد یں۔ ياد رہے كہ گزشتہ ہفتے پاكستان كے شہر ڈيرہ اسماعيل خان میں ايك شيعہ عالم دين كی تشيع جنازہ میں خود كش حملہ ہوا تھا جس كے نتيجے میں ۴۰ شہيد جبكہ ۱۵۰ افراد زخمی ہوئے تھے۔
367236