عالمی استكبار مسلمانوں كی وحدت كو پارہ پارہ كرنے كے درپے ہے

IQNA

عالمی استكبار مسلمانوں كی وحدت كو پارہ پارہ كرنے كے درپے ہے

اعزازی خبرنگار /اكبر پوست چيان:علوم اسلامی كمپيوٹر سنٹر كے انچارج نے كہا ہے كہ آج عالمی استكبار مسلمانوں كے دلوں كو نشانہ بناتے ہوئے انكے اتحاد و وحدت كو پارہ پارہ كرنے كے درپے ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے كہا ہے كہ علوم اسلامی كمپيوٹر سنٹر كے انچارج نے پاكستان كی مختلف سياسی اور اجتماعی شخصيات سے ملاقات میں كہا كہ دشمنان اسلام كا اصلی مقصد اسلام اور مسلمانوں كو نقصان پہنچانا ہے اور وہ اپنے اس مقصد كی تكميل كے لیے آئے دن اوچھے ہتھكنڈے استعمال كر رہے ہیں ۔ انھوں نے تمام فرقوں او رمذاہب اسلامی كو اسلام سے ہی منشعب قرار ديا ہے۔ اور كہا كہ آج دشمنان اسلام كویہ جان لينا چاہئیے كہ اسلام كا عظيم معاشرہ ايك ہی مقصد اور ہدف كے درپے ہے اوروہ عزت اور پيشرفت اسلام ہے۔
366957