بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كےصوبہ كرمان اور نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين سيد يحيی جعفری نےعلماء اور ائمہ جمعہ و جماعت كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكا كا مقصد انسانی معاشروں كو فاسد كرنا اور بالخصوص مسلم معاشروں میں بے راہ روی كو رواج دينا ہے كيونكہ اسے معلوم ہے كہ اسلامی ممالك كے پاس بہت ہی قيمتی سرمایہ موجود ہے لہذا وہ اس عظيم سرمایہ كو تاراج كرنے كے درپے ہے۔ انھوں نے كہا كہ امريكہ میں صدر كی تبديلی سے امريكی سياست میں كوئی تبديلی آئے گی اور اسلامی سربراہان مملكت كو عقلمندی اور سمجھداری كا ثبوت ديتے ہوئے دشمنوں كو قاطعانہ جواب دينا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ امريكہ نے خود دوسری جنگ عظيم میں ایٹمی اسلحہ كا استعمال كيا ہے اور ہزاروں افراد كو خاك و خون میں غلطاں كيا ہے اور آج بھی اس كے پاس ایٹمی اسلحہ كی بھر مار ہے جبكہ وہ ہمیں یہ كہتا ہے كہ ہم پر امن مقاصد كے لیے بھی ایٹمی توانائی سے استفادہ نہ كریں ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگر آج اسلامی ممالك ايك موقف اختيار كریں تو امريكہ اور يورپ كبھی بھی اقوام عالم پر غير معقول موقف نہیں ٹھونس سكتے۔ انھوں نے كہا كہ نماز جمعہ كے اجتماعات قومی بيداری اور بالخصوص جوانوں كو ثقافتی اقدار سے آشنا كروانے كا بہترين وسيلہ ہے۔
367009