حضرت امام رضا (ع) كے حرم میں غير ايرانی زائرين كے لیے مجالس عزا كا اہتمام

IQNA

حضرت امام رضا (ع) كے حرم میں غير ايرانی زائرين كے لیے مجالس عزا كا اہتمام

شعبہ آستانہ قدس رضوی: شعبہ اسلامی روابط اور آستانہ قدس رضوی میں غير ايرانی زائرين كے لئے حضرت امام رضا (ع) كی شہادت كےموقع پر حرم امام رضا (ع) میں عزاداری كا انعقاد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ماہ صفر كے آخری عشرے میں امام رضا (ع) كی شہادت كےموقع پر عربی اور اردو زبانوں میں عزاداری كی مجالس منعقد كی جائیں گی۔ جس میں غير ايرانی زائرين بھر پور شركت كریں گے۔ ان مجالس میں مختلف خطباء خطاب كریں گے اور حضرت امام رضا (ع) كی سيرت اور آپ كے مامون كی سياست كے خلاف مبارزات كی تشريع كی جائے گی۔ اس كے علاوہ امام رضا (ع) كا لوگوں سے برتاؤ ، امربالمعروف اور نہی عن المنكر آپ كا كردار اور آپ كی اطاعت و بندگی بھی تقارير كا موضوع رہیں گے۔
367193