اسپين كے اسكولوں میں " اسلامی تربيت " كی تدريس كی مخالفت

IQNA

اسپين كے اسكولوں میں " اسلامی تربيت " كی تدريس كی مخالفت

بين الاقوامی گروپ: اسپين كے محكمہ تعليم كے نئے قانون كےمطابق اس ملك كےاسكولوں میں " اسلامی تربيت " كےيونٹ كا اضافہ كيا گيا ہے جبكہ اسپين كی بائیں بازو كی جماعت نے اس قانون كی مخالفت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مراكش كے اخبار " العلم" نے لكھا ہے كہ اسپين كی بائیں بازو كی جماعت نےدعوی كيا ہےكہ محكمہ تعليم كا یہ اقدام يعنی تربيت اسلامی كی تدريس كا مطلب یہ ہے كہ اسپين حكومت نے اسلامی انجمنوں كے مطالبات كے سامنے گھٹنے ٹيك دئیے ہیں۔ اس جماعت نے اسپين كی وفاقی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ جتنا جلد ہو سكے اپنے فيصلے پر نظر ثانی كرے كيونكہ دين كا اسكولوں اور تعليمی اداروں سےدور رہنا ہی بہتر ہے۔ گزشتہ ہفتہ اسپين كے محكمہ تعليم نے مليلہ اور سبتہ شہروں كے تعليمی اداروں میں تربيت اسلامی كی تدريس كا حكم صادر كيا تھا اور " ہسپانوی ذرائع ابلاغ نے اسے بہت كوريج دی تھی۔
367262