بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " اسلام آن لائن" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ بوسنيا كے مسلمان وكيل نے روئٹرز خبررساں ايجنسی كو ايك انٹرويو ديتے ہوئے اس خبر كا اعلان كيا كہ بوسنيا كے مسلمانوں كی طرف سے مقدمہ كرنے پر بوسنيائی عدالت نے صربيا حكومت كو مذہبی مقامات بالخصوص مساجد كے مسمار كرنے پر مجرم قرار ديا ہے اور ان پر ہرجانہ ادا كرنے كی فرد جرم عائد كی ہے۔ صربيا حكومت نے پہلی بار مذہبی مقامات كی مسماری كو باقاعدہ تسليم كيا ہے۔ اس مسلمان وكيل نے اميد ظاہر كی ہے كہ صربيا كے اعلی عہدہ دار اپنے وعدوں كو پورا كریں گے اوراپنے گزشتہ اشتباہات كا جبران كرنے كی كوشش كریں گے۔ صربوں نے بوسنيا كی جنگ میں جو كہ ۱۹۹۲ سے ۱۹۹۵ء تك جاری رہی اس ملك كے مسلمانوں كا قتل عام كيا اور كئی تاريخی مقامات كو مسمار كيا تھا۔
367355