بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " خيمہ " نيوز سائٹ نے لكھا ہے كہ محكمہ حج و زيارات كے سيكرٹری حسين اكبری نے كہا ہے كہ جلد ہی مقدس مقامات كی زيارات كے لیے روزانہ ۴ ہزار افراد كو كربلا بھيجا جائے گا۔ كربلا كے مقدس مقامات كی زيارت كےلیے گزشتہ دو ماہ میں روزانہ ۲۷۰۰ افراد كو بھيجا گيا جبكہ حالیہ ايام میں اس تعداد میں اضافہ كر كے ۳۰۰۰ كر ديا گيا اور جلد ہی اس تعداد كو ۴۰۰۰ تك پہنچا ديا جائے گا۔ ياد رہے كہ ہر روز كربلا جانےوالے افراد كی تعداد ۱۰ ہزارہے ليكن عراق میں زائرين كے لیے سہوليات كی كمی كے باعث اس تعداد تك بھيجنا ابھی ممكن نہیں ہے۔
367095