غزہ كے عوام پر ڈھائے گئےمظالم وحشت ناك ہیں

IQNA

غزہ كے عوام پر ڈھائے گئےمظالم وحشت ناك ہیں

بين الاقوامی گروپ: امريكی كانگريس كے دو ممبران نے فروری كی ابتداء میں غزہ كا دورہ كيا اور كہا كہ غزہ كےعوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل تحمل ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " اسلام آن لائن" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ " برائن بيرڈ" نے غزہ پر اسرائيلی جارحيت كے نتيجے میں ہونے والی تباہی كو نزديك سے ديكھا اور كہا كہ غزہ میں بچوں كے قتل عام اسكولوں كی تباہی اور كئی خاندانوں كےافراد كا قتل ہو جانا یہ سب ديكھ اور سن كر انسانی دل رنجودہ ہو جاتا ہے۔یہ پہلے امريكی كانگرس كے ممبر ہیں جو حماس كے غزہ پر حاكم ہونے كے بعد اس علاقے كادورہ كر رہے ہیں۔ دوسرے ممبر كیٹ ايسون ہیں جو امريكی كانگرس میں پہلےمسلمان ممبر ہیں انھوں نے دورے كےبعد كہا كہ غزہ كےبچوں پر آنے والی مصيبت ديكھ كر میں بہت غمزدہ ہوا ہوں۔ انھوں نے اسرائيل كی طرف سےامداد رسانی كےكاموں میں پابنديوں پر شديد نكتہ چينی كی اور كہا كہ اس علاقے كے لوگوں كو غذائی اشياء ، ادويات اور دوسری روزہ مرہ استعمال كی اشياء كی شديد ضرورت ہے لہذا پابندياں فوراً ہٹائی جائیں۔
366730