اردگان كا اسرائيل كے خلاف احتجاج ملت تركی كے احتجاج كا ترجمان تھا

IQNA

اردگان كا اسرائيل كے خلاف احتجاج ملت تركی كے احتجاج كا ترجمان تھا

سماجی گروپ: تركی عوام كے مختلف گروپوں نے وزير اعظم طيب اردگان كے ڈيووس اجلاس میں اسرائيل كے خلاف موقف كو اسرائيل كےخلاف احتجاج كی ابتدائی اور علامتی رد عمل قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " اخبار العالم" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ سوئٹزر لينڈ كے شہر ڈيووس میں اقتصادی اجلاس كے دوران تركی وزير اعظم رجب طيب اردگان كی مشہور تقرير كےدوران ميزبان كی طرف سے انہیں روكنے كے باوجود اسے ايك منٹ كہہ كر اجازت لی اور اپنا بيان كامل كيا۔ ان كی اس تقرير پر تركی كے مختلف عوامی حلقوں نے وزير اعظم كو سراہا ہے اور ان كےكلمات " ايك منٹ" كے پوسٹر بنا كر تركی كی ديواروں پر چسپاں كیے ہیں۔ اور تركی میں كمیڈی تھیٹر لگانے والوں نے بھی اپنے ڈراموں میں ان كی تقرير اور شمعون پيرز كے اضطراب كو بيان كيا ہے۔
367324