اردن كے صحرائی ہسپتال میں كئی ہزار فلسطينی زخميوں كا علاج

IQNA

اردن كے صحرائی ہسپتال میں كئی ہزار فلسطينی زخميوں كا علاج

سماجی گروپ: اردن كےفوجی صحرائی ہسپتال كے سربراہ نے كہا ہے كہ اس ہسپتال میں غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ كے زخميوں میں سے ۱۲۵۰۰ افراد كا معالجہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن كی رپورٹ كے مطابق یہ ہسپتال غزہ كے زخميوں كے لیے ابھی تك اپنی خدمات پيش كر رہا ہے اور مختلف مريضوں كے آپريشن كا كام بھی اس میں انجام پا چكا ہے۔ اردن كے اس فوجی صحرائی ہسپتال كےانچارج نے كہا كہ اس ہسپتال میں ابھی تك ۱۲۵۰۰ افراد كا علاج كيا گيا ہے اور ۵۹۵ افراد كے چھوٹے بڑے آپريشن بھی كیے گئے ہیں۔ اردن نے اسرائيل كے غزہ پر حملے كے بعد فلسطين كی مظلوم ملت كی حمايت میں كوئی كسر نہیں چھوڑی اور مختلف اوقات میں ادويات اور غذائی اشياء كے امدادی پيكج بھی روانہ كیے ہیں اور غزہ جانے والے راستے كھولنے كا بھی كئی بار مطالبہ كياہے۔
367302