اسرائيلی ٹيلی ويژن پر عيسائی مقدسات كی توہين كرنےپر حزب اللہ كی مذمت

IQNA

اسرائيلی ٹيلی ويژن پر عيسائی مقدسات كی توہين كرنےپر حزب اللہ كی مذمت

سماجی گروپ: اسرائيلی ٹی وی چينل نمبر ۱۰ نے حضرت مسيح (ع) اور حضرت مريم (س) كی توہين كا ارتكاب كيا ہےجبكہ یہ دونوں عظيم ہستياں تمام مسلمانوں اور عيسائيوں كےنزديك مقدس شمار ہوتی ہیں لہذا اسرائيل ٹی وی كا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كےمطابق حزب اللہ لبنان نےايك بيانیہ صادر كيا ہے كہ جس میں اسرائيل ٹيلی ويژن كے اس بیہمانہ اقدام كی سخت مذمت كی گئی ہے جس میں انھوں نے پيغمبر خدا حضرت مسيح (ع) اور ان كی مادر گرامی حضرت مريم (س) كی توہين كا ارتكاب كيا ہے اور ايسا جرم ان افراد كے خلاف جو رحمت، محبت اور بركت كےعنوان سے پہچانے جاتے ہیں۔ ايسی شخصيات كے خلاف توہين كا ارتكاب انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس بيان میں آيا ہے كہ اسرائيل جيسے دشمن سے ايسا اقدام غير متوقع نہیں ہے كيونكہ ان كے انبياء پر مظالم اور قتل كرنے سے تاريخ لبريز ہے۔ اور اب مسلمانوں اور عيسائيوں كے مقدسات كی توہين بھی ان سےغير متوقع نہیں ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اس آشكار ظلم كی شديد الفاظ میں مذمت كی ہے۔
367101