حمص كے كليسا رہنماوں كا پوپ سےاسرائيلی دورہ منسوخ كرنے كا مطالبہ

IQNA

حمص كے كليسا رہنماوں كا پوپ سےاسرائيلی دورہ منسوخ كرنے كا مطالبہ

بين الاقوامی گروپ: سوریہ كے شہر حمص (Homs) كے كليسا رہنماوں نے پوپ بنڈيكٹ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ عوام پر اسرائيلی مظالم پر احتجاج كرتے ہوئے اسرائيلی دورہ منسوخ كر دیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (Sana) نيوز نے كہا ہے كہ عيسائی رہنماوں نے ايك بيانیہ صادر كيا ہے جسے سوریہ كےذرائع ابلاغ میں شائع كر ديا گيا ہے اس میں انھوں نے مشرق وسطی میں عيسائی كونسل كےسربراہ ائمہ مساجد سے مطالبہ كياہے كہ وہ اسرائيلی جنايات پر قاطعانہ موقف اپنائیں۔ انھوں نے اسرائيل پر الزام لگايا كہ اس نے غزہ كے جارحانہ حملوں میں خواتين اور بچوں كے قتل عام میں عالمی قوانين كی خلاف ورزی كی ہے اور مقدسات كی توہين كا بھی ارتكاب كيا ہے۔
368278