بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےسوریہ كی خبررساں ايجنسی "سانا" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كےپارليمنٹ كے اسپيكر " محمود الابرش" نے اپنے فلسطينی ہم منصب " احمد بحر" سےملاقات میں اسرائيلی حملوں اور محاصرے كے مقابلے میں غزہ كے لوگوں كی ثابت قدمی كی تعريف كی۔ الابرش نے اس ملاقات میں فلسطينی گروہوں كے وحدت و اتحاد كی تاكيد كی۔ اس ملاقات میں "احمد بحر" نے اسرائيل كےمقابلے میں غزہ كے لوگوں كی كاميابی میں دمشق كے كردار كو بہت اہم قرار ديا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے غزہ پر اسرائيلی محاصرے كے نتيجے میں پيدا ہونےوالی صورت حال پر تبادلہ خيال كيا۔
369880