بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی "راصد" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس حملے میں شيعه زائرين كافی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں "الزہراء ، الانصار" اور ملك فہد ہسپتالوں میں منتقل كيا گيا ہے۔ موصولہ رپورٹ كےمطابق زائرين كا گروہ حرم نبوی (ص) میں پيغمبر اسلام (ص) كی رحلت اور امام حسن مجتبیٰ (ع) كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كر رہا تھا كہ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے اچانك زائرين پر حملہ كر ديا اور انہیں زد و كوب كيا جس كےنتيجے میں بہت سے زائرين زخمی بھی ہو گئے۔ زخميوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھے بعض زائرين كی حالت تشويش ناك بتائی جاتی ہے۔
368981