بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس پيغام میں آيا ہے كہ ايران كا اسلامی انقلاب ايرانی غير تمند مردوں اور عورتوں كی مشتركہ جدوجہد كا نتيجہ ہے اور اس انقلاب كا منبع اسلام كی انسان ساز تعليمات تھیں اور پھر اس كے ساتھ ساتھ ايك بابصيرت قائد كی قيادت تھی جس نےعصر حاضر كے اس عظيم معجز نما انقلاب كی داغ بيل ڈالی هے اور اس انقلاب نےمختلف ادوار میں سياسی، اقتصادی اور سماجی اعتبار سے بحرانوں كا بخوبی مقابلہ كيا اور دنيا كےلیے بہترين نمونہ عمل قرار پايا ہے۔ انھوں نے مسلمان عورت كے حوالے سے كہا ہے كہ ہماری عورتوں كو حضرت فاطمۃ (س) كو نمونہ عمل بنا كرا پنی زندگی كو چار چاند لگانے چاہیے اور قرآنی تعليمات بھی كمال اور سعادت كے ميدان میں مرد اور عورت كے درميان كسی فرق كی قائل نہیں ہیں ۔ دونوں ہی كمال و سعادت كے مدارج طے كرنے میں جدوجہد كر سكتے ہیں آخر میں انھوں نے ايران كے مختلف ميدانوں میں عورتوں كے كردار كو سراہا اور عورتوں كی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسين پيش كيا۔
370415