سعودی عرب میں وہابيوں كے مظالم پر آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كا بيانیہ

IQNA

سعودی عرب میں وہابيوں كے مظالم پر آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی كا بيانیہ

سياسی و سماجی گروپ: مدينہ میں وہابيوں كے حالیہ مظالم پر آيت اللہ العظمی حسين نوری ہمدانی نے بيانیہ جاری كيا ہے كہ جس میں انھوں نے ان مظالم كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ یہ فرقہ ہميشہ استكبار كے مفاد میں كام كرتا ہے۔ اس بيانیے كا متن اس طرح ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم:
اس میں كوئی شك نہیں ہے كہ یہ وہابی فرقہ ہميشہ استكبار كے مفاد میں كام كرتا ہے۔ انھوں نے اس بيانیے میں تحرير كيا ہے كہ اس شدت پسند فرقے كے سخت گير عقائد نے اسلام كو بدنام اور مسلمانوں كی وحدت كو پارہ پارہ كر ركھا ہے۔ یہ بات تعجب آور ہے كہ سعودی عرب كی حكومت بھی اس گمراہ فرقے كے زير اثر ہے۔ افسوسناك امر یہ ہے كہ یہ شدت پسند فرقہ امر بہ معروف اور نہی از منكر كے نام پر جرائم كا ارتكاب كرتا ہے اور مكہ و مدينہ میں اس قسم كے واقعات كا تكرار متعدد بار ہو چكا ہے۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ حكومت ايران كو ميری تجويز یہ ہے كہ وہ زائرين كی حفاظت كے لیے مدينہ میں ايك كمیٹی تشكيل دے تاكہ اس قسم كے واقعات كا تكرار نہ ہو۔
371226