اسرائيل كے مذہبی پيشواؤں نے تركی سے بائيكاٹ كا فتوی ديا ہے

IQNA

اسرائيل كے مذہبی پيشواؤں نے تركی سے بائيكاٹ كا فتوی ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: ڈيووس اقتصادی فورم میں ترك وزير اعظم " رجب طيب اردگان" كےبائيكاٹ پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے اسرائيل كے مذہبی پيشواؤں نے فتوی ديا ہے كہ تركی سے ہر قسم كے تعلقات كا بائيكاٹ كيا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےتركی كے روزنامہ " وقت" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ غزہ كی حمايت میں ترك وزير اعظم كے زبردست موقف كے جواب میں اسرائيل اردگان اور ان كی جماعت كے خلاف مختلف قسم كی سازشیں كر رہا ہے اور اسرائيلی مذہبی پيشواؤں نے چند روز پہلے تركی كی اجناس كے بائيكاٹ كا فتوی ديا ہے۔ اس كے مقابلے میں تركی نے بھی اسرائيل سے ہر قسم كے بائيكاٹ كا اعلان كيا ہے۔
371191