بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےاعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز ايران میں آيت اللہ سيستانی كے نمائندے نے اسلامی اوپن يونيورسٹی كے ثقافتی شعبے كے انچارج سےملاقات میں كہا ہے كہ ايران میں اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد دنيا میں شيعوں كے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عراق، افغانستان اور ديگر اسلامی ممالك میں شيعوں كا اہم سركاری پوسٹوں پر فائز ہونا ان كی عزت و وقار كی دليل ہے۔ حجت الاسلام والمسلمين شہرستانی نے لبنان كے حالات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ حزب اللہ نےسيد حسن نصراللہ كی قيادت میں لبنان میں شيعوں كا سر بلند كيا ہے۔ ايران میں آيت اللہ العظمی سيستانی كے نمائندے نے اسلامی دنيا كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كےمختلف مكاتب فكر میں اختلاف نظر موجود ليكن میں اختلاف نظر سے وحدت مسلمين كو كوئی خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے۔
371276