آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی :يورپی ممالك كی علمی ترقی مسلمان دانشوروں كی مرہون منت ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی :يورپی ممالك كی علمی ترقی مسلمان دانشوروں كی مرہون منت ہے

سياسی و سماجی گروپ : يورپی ممالك نے مختلف علوم میں جتنی بھی ترقی كی ہے مسلمان دانشوروں سے استفادہ كركے كی هے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے گزشتہ روز اسلامی اوپن يونيورسٹی كے ثقافتی شعبہ كے انچارج محمد مہدی مظاہری سے ملاقات میں كہا كہ آج دنيا میں جديد اور قديم علوم كا وجود نہیں ہے اور دنيا كے تمام علوم كا سرچشمہ اسلام ہے اور اس بات كی دليل یہ ہے كہ تمام علوم میں عربی اصطلاحات استعمال ہوئی ہیں۔ اور يورپی ممالك نے جو كچھ حاصل كياہے مسلمان دانشوروں سے حاصل كيا ہے۔
371221