لبنان كی تحريك امل نے انبياء كرام (ص) كی اسرائيلی ٹی وی كی طرف سے توہين پر مذمت كی ہے

IQNA

لبنان كی تحريك امل نے انبياء كرام (ص) كی اسرائيلی ٹی وی كی طرف سے توہين پر مذمت كی ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی تحريك امل نے ايك بيانیہ جاری كر كے حضرت مسيح (ع) حضرت مريم (س) اور رسول اكرم (ص) كی توہين پر اسرائيل ٹی وی كے چينل نمبر ۱۰ كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق تحريك امل نے اس بيانیے میں تمام مسلمانوں اور عيسائيوں سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ اسرائيل كا بائيكاٹ كریں۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ اسرائيل كے ٹی وی كے اس اقدام سے اربوں مسلمانوں اور عيسائيوں كے جذبات مجروح ہوئےہیں اسرائيل اس قسم كے قوم پرستانہ اقدامات كر كے اور مذہبی انتشار ايجاد كر كے دنيا پر تسلط قائم كرنا چاہتا ہے اور یہوديت كو تمام اديان سے برتر ثابت كرنا چاہتا ہے۔
371932