بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق اس اجلاس میں تين گروپوں پر مشتمل افراد مختلف عالمی قوانين پر تبصرہ كریں گے۔ جن میں ماہرين قانون ، وكلا اور ججز حضرات عالمی قوانين كی روشنی میں جہاد پر تبادلہ خيال كریں گے اور اس اجلاس كے ديگر موضوعات میں عالمی قوانين كی پامالی ،غزہ میں ہونے والے ہولناك قتل عام ، اسرائيلی جنگی جرائم پر اسے عالمی عدالت میں سزا دلوانے كے لیے چارہ جوئی وغيرہ شامل ہیں۔ یہ اجلاس چوتھی عالمی كانفرنس كی تمہيد كے طور پر منعقد كيا جا رہا ہے۔ اس كانفرنس كا موضوع " فلسطين مظہر استقامت اور غزہ پر ظلم" ہے اس كانفرنس میں ۷۰۰ سے زائد داخلی اور بيرون ملك سے آئے ہوئے دانشور حضرات شريك ہوں گے۔ یہ كانفرنس ۴،۵ مارچ ۲۰۰۹ء كو تہران میں منعقد ہو گی۔
371776