ہاشمی رفسنجانی: عراق مسلم ممالك میں عظيم كردار ادا كر سكتا ہے

IQNA

ہاشمی رفسنجانی: عراق مسلم ممالك میں عظيم كردار ادا كر سكتا ہے

سياسی گروپ: ہاشمی رفسنجانی نے عراقی نائب صدر سے ملاقات میں كہا كہ ہم ہميشہ اپنے دوست اور برادر ملك عراق كو دنيائے اسلام كے اہم ممالك میں سمجھتے ہیں كہ جو دنيائے عرب اور اسلامی ممالك میں بہترين كردار ادا كر سكتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مصلحت نظام كونسل كے سربراه ہاشمی رفسنجانی نے اپنے عراق كے سفر كے اہداف و مقاصد كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ ہمارے سفر كا مقصد اسلامی جمہوریہ ايران كے تجربات كوپيش كرنا، علماء اورعراقی اعلی عہدہ داروں سے ملاقات وغيرہ ہے۔ انھوں نے كہا كہ عراقی عوام كا مصائب و مشكلات پر صبرو تحمل قابل ستائش ہے۔ انھوں نے كہا كہ عراق كے مختلف مذاہب ، گروہپ اور اقوام كو اتحاد و ہمدلی كی بہت ضرورت ہے اور عراق میں جمہوری حكومت كے قيام اور انتخابات كے انعقاد سے جمہوری اداروں كو تقويت ملے گی اور عراقی نائب صدر عادل عبدالمہدی نے بھی دو طرفہ تعلقات كے فروغ پر زور ديا اور كہا كہ دونوں ممالك اب اپنی بالقوہ توانائيوں كو بالفعل كرنے كی پوری جدوجہد كریں گے۔
371403