ايرانی ڈپٹی اسپيكر: ايرانی وزارت خارجہ، سعودی عرب اور پاكستان میں شيعہ كشی كا نوٹس لے

IQNA

ايرانی ڈپٹی اسپيكر: ايرانی وزارت خارجہ، سعودی عرب اور پاكستان میں شيعہ كشی كا نوٹس لے

سياسی گروپ: ايرانی پارليمنٹ كے ڈپٹی اسپيكر نےسعودی عرب اور پاكستان میں شيعہ حضرات كےقتل عام پر وزارت خارجہ كونوٹس لينے كی تاكيد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق ايرانی پارليمنٹ كےڈپٹی اسپيكر حجۃالاسلام والمسلمين سيد محمد حسن ابوترابی فرد نے قومی اسمبلی كےاجلاس میں ايك نمائندہ كے نقطہ اعتراض پر كہا كہ اسلامی ممالك كےدرميان فرقہ واريت اور قتل و غارت كو روكنےكے لیے اقدامات ہونے چاہیے اور كہا كہ پاكستان اور سعودی عرب میں شيعہ حضرات كےقتل كی وارداتوں پر وزارت خارجہ كو نوٹس لينا چاہیے۔ انھوں نےكہا كہ اسلامی ممالك كو اپنے اتحادو يكجہتی كےساتھ عالمی استكبار كی سازشوں كو ناكام بنانا چاہیے كيونكہ استعماری طاقتوں كو لبنان اور غزہ كی جنگوں میں جو شكست ہوئی ہےوہ اس زخم كا مداوا كرنے كے لیےمسلمانوں كے اتحاد كو پارہ پارہ كرنا چاہتےہیں۔
371124