قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر لبنان كا انتباہ

IQNA

قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر لبنان كا انتباہ

سياسی وسماجی گروپ: بيروت میں لبنان كےمذہبی امور كے دفتر نے ۳ مارچ ۲۰۰۹ء كو ايك بيانیے میں شہر قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر متنبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس بيانیے میں oic میں قدس كمیٹی كو اسرائيل كی سازشوں كو بے نقاب كرنے اور فلسطينيوں كے لیےپائيدار سفر كے قيام كی دعوت دی۔ اس بيانیے میں مسلم اور مسيحی رہنماوں سے خطاب كرتے ھوئےكہا گيا كہ وہ قدس كی آزادی كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔ اس كےعلاوہ اس بيانیےمیں علماء اسلام سے بھی درخواست كی گئی كہ وہ اسرائيل سے كسی قسم كےمذاكرات اور تعلقات كی مخالفت كریں كيونكہ فلسطين قدس كےبغير كچھ نہیں ہے اور قدس كا بھی فلسطين كے بغير كوئی وجود نہیں ہے۔
373075