كمبو ڈيا میں مساجد كی تعمير كے لیے كويت كی مالی امداد

IQNA

كمبو ڈيا میں مساجد كی تعمير كے لیے كويت كی مالی امداد

سياسی و سماجی گروپ: كويت كے امير شيخ " ناصر محمد احمد الجابر" نے كمبوڈيا میں مساجد اور اسلامی مراكز كی تعمير كے لیے ۱۶ كروڑ دينار مختص كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " كام پونگ" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كمبوڈيا میں اسلامی امور كے مشير " احمد يحيی" نے كہا ہے كہ كويت كے امير نے كمبوڈيا كے مسلمانوں سے ملاقات میں مذكورہ امداد كا وعدہ كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ امير كويت نے اس ملاقات میں كمبوڈيا میں مساجد اور اسلامی مراكز كی تعمير كے لیے ۱۶ كروڑ كويتی دينار مختص كیےہیں۔ ياد رہے كہ خليج فارس كے ممالك ہر سال كمبوڈيا كے مسلمانوں اور جنوب مشرق ايشيا كے ممالك كی امداد كرتے ہیں۔
372995