بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ثقافتی اجلاس كا عنوان" فارسی اور عربی ادبيات كا وحدت اسلامی میں كردار" ہے ۔ اس اجلاس كا انعقاد حضرت رسول اكرم (ص) كے ميلاد با سعادت كے موقع پر كيا جا رہا ہے جس میں ادباء ،شعراء اور لاذقیہ شہر میں قائم تشرين يونيورسٹی كے طلباء بھی شريك ہوں گے۔ اس اجلاس میں فارسی اورعر بی دو زبانوں كا وحدت اسلامی میں كردار پر تبصرہ كيا جائے گا۔ اجلاس میں شامی محقق " صلح جو" ادبيات فارسی میں وحدت اسلامی كے جلوؤں پر روشنی ڈالیں گے جبكہ نشرين يونيورسٹی كے " علی الخير" پروفيسر ن ادبيات عرب میں وحدت اسلامی كےكردار پر تبصرہ كریں گے۔
372403