بيشكك میں جامع مسجد كی تعمير میں كرغزستانی صدر كا تعاون

IQNA

بيشكك میں جامع مسجد كی تعمير میں كرغزستانی صدر كا تعاون

سماجی گروپ: جمہوریہ كرغزستان میں مسلم علماء ادارہ كےمفتی نے اس ملك كےصدر مملكت سے ملاقات كی جس میں صدر نے بيشكك میں جامع مسجد كی تعميرمیں مالی تعاون كی يقين دہانی كروائی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق "جمہوریہ كرغزستان ريلسا" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ كرغزسی مسلم علماء ادارہ كے مفتی " مراد علی حاجی جومانوف" نے اس خبر كا اعلان كرتےہوئے كہا كہ صدر مملكت سےملاقات میں اس ملك كےدارالحكومت میں ۱۰ افراد كی گنجائش پر مشتمل جامع مسجد تعمير كرنے كے منصوبہ پر توافق كيا گيا جس كی تعمير كے حوالے سے صدر مملكت بھر پور مالی تعاون كریں گے۔ كرغزستانی صدر مملكت " قربان بيك باقی اف" نے اس ملاقات كے حوالے سے كہا كہ ہماری حكومت میں اگرچہ دين اور حكومت كو عليحدہ عليحدہ ديكھا جاتا ہےليكن پھر بھی اپنے مسلمان ہموطنوں سے تعاون كی خاطر وہ اس مقدس مقام پر آنے والی لاگت فراہم كریں گے۔ اس جامع مسجد كی تعمير پر ۱۰ ملين ڈالر خرچ ہوں گے جس میں سے ۴۰ فيصد رقم عوامی تعاون سے پہلے ہی فراہم كی جا چكی ہے۔
372392