مسئلہ فلسطين كی چارہ جوئی وقت كی اہم ضرورت ہے

IQNA

مسئلہ فلسطين كی چارہ جوئی وقت كی اہم ضرورت ہے

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے وزير خارجہ نے فلسطين كے مختلف گروپوں كےدرميان مذاكرات كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ مسئلہ فلسطين كی چارہ جوئی وقت كی اہم ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق تركی كے وزير خارجہ " علی بابا جان" نے روزنامہ " اقشام" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كے مختلف گروپوں كے درميان اتحاد بہت ضروری ہے اور فلسطينی گروپوں كے درميان اتفاق نظر كے بغير مسئلہ فلسطين كا حل غير ممكن ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بين الاقوامی محافل میں ہميشہ اسرائيل كے امن و امان كے متعلق گفتگو كی جاتی ليكن فلسطين كے امن و امان كےمتعلق كوئی بات نہیں كی جاتی۔
372573