علامہ فضل اللہ :مغرب، امريكہ كی سرپرستی میں اسلام كو نابود كرنا چاہتا ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ :مغرب، امريكہ كی سرپرستی میں اسلام كو نابود كرنا چاہتا ہے

سياسی وسماجی گروپ: شيعوں كے مرجع علامہ " محمد حسين فضل اللہ " نے كہا كہ مغرب امريكہ كی سربراہی میں اسلام كو نابود كرنا چاہتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےالمنار چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲ مارچ ۲۰۰۹ء كو لبنان میں ايرانی قونصل خانہ كے انچارج " محمد حسين رئيس زادہ" نے علماء كےايك وفد كے ساتھ علامہ فضل اللہ سے ملاقات كی اور علاقے كےمسلمانوں كے امور پر تبادلہ خيال كيا۔ علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا كہ امريكہ كی سابق اور موجودہ حكومت اسلام كو نابود كرنا چاہتی ہے۔ لبنان كے شيعوں كے مرجع نے وضاحت كی كہ سازشوں كےمقابلے میں اسلام كی حفاظت كا بہترين ذريعہ وحدت اسلامی ہے۔
372600