اردن نے غزہ كے لیے ۹۰ ٹن امداد ارسال كی ہے

IQNA

اردن نے غزہ كے لیے ۹۰ ٹن امداد ارسال كی ہے

سياسی و سماجی گروپ: اردن كی خيراتی انجمن نے اپنے تازہ ترين اقدام میں ۹۰ ٹن طبی آلات ، ادويات ، كمبل اور خورد و نوش كا سامان غزہ ارسال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس امدادی سامان میں تين ايمبولينس بھی شامل ہیں۔ اردن میں فلسطين كے سفارت خانے میں سفير " بسام حجاوی" نے كہا ہے كہ اردن كےلوگوں كی طرف سےاس قسم كی امداد كافی عرصہ سے جاری ہے اور ملت اردن فلسطين كے مظلوموں پر خاص توجہ ركھے ہوئے ہے۔ ياد رہے كہ اردن نے غزہ كےمحاصرے اور ۲۲روزہ جنگ كے دوران غزہ كے مظلوم لوگوں كے لیے اپنی نقدی اور غير نقدی امداد جاری ركھی۔
372702