گيمبيا میں رسول اكرم (ص) كے ميلاد كی مناسبت سے امن ريلی كا انعقاد

IQNA

گيمبيا میں رسول اكرم (ص) كے ميلاد كی مناسبت سے امن ريلی كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: گيمبيا میں نبی (ص)اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے ۷ مارچ كو ۲۰۰۹ء كو اس ملك كے شيعہ سنی مسلمانوں نے امن ريلی نكالی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس باشكوہ ريلی كے شركاء نے اپنے ہاتھوں پر پلےكارڈ اور بينرز اٹھا ركھے تھے جن پر صلح،مساوات اور سماجی عدل وانصاف كے موضوع پر انگريزی زبان میں ترجمہ شدہ احاديث اور آيات قرآنی تحرير تھیں۔ مخفی نہ رہے كہ یہ امن ريلی حكومت گيمبيا كی منظوری كے بعد نكالی گئی ہے اور اس كا مقصد لوگوں كو سيرت پيغمبر اسلام (ص) سے آشنا كرنا ہے۔ اس ريلی میں گيمبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے اراكين نے بھی شركت كی اور قونصل خانہ كے انچارج "حجت الاسلام والمسلمين محمد اسدی موحد" نے مسلمانوں كے درميان وحدت كی اہميت كے موضوع پر خطاب كيا۔
373972